۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جشن شریکۃ الحسین

حوزہ/ھیئۃ الطلابیۃ الھندیہ سیدہ زینب کی طرف سے منعقد ہونے والا جشن شریکۃ الحسین کا آٹھواں دور اس سال گنگیرو سادات ضلع شاملی میں اپنی تمام تر روایتوں کے ساتھ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ھیئۃ الطلابیۃ الھندیہ سیدہ زینب کی طرف سے منعقد ہونے والا جشن شریکۃ الحسین کا آٹھواں دور اس سال گنگیرو سادات ضلع شاملی میں اپنی تمام تر روایتوں کے ساتھ منعقد ہوا۔

یہ پروگرام 3 بجے سہ پہر میں بعد تلاوت کلام پاک حجۃ الاسلام مولانا سید قنبر علی رضوی (رائےبریلی) کی صدارت میں ہوا نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام مولانا سید محمد علی گوہر نے انجام دیئے۔

اولا حجۃ الاسلام مولانا سید وسیم اصغر رضوی (بنارس) نے اپنا مقالہ پیش کیا جس کا عنوان تھا کردار جناب زینب کا اجمالی تعارف انکے بعد حجۃ الاسلام مولانا سید مظفر حسنین زیدی نے بعنوان حالات دربار شام اور خطاب جناب زینب پر بہترین تقریر کی ان کے بعد ناظم نے حجۃ الاسلام مولانا سید فصیح حیدر کو بلایا۔

آپ نے جناب زینب اور ہماری ذمہ داری پر بہترین گفتگو کی پھر حجۃ الاسلام مولانا سید افتخار مہدی رضوی (اکبرپور) کو بلایا گیا انہوں نے جناب زینب اور جناب زہرا کے خطبات اور حالات میں امتیازات کے عنوان پر خوبصورت انداز میں تقریر کی اور پھر حجۃ الاسلام مولانا سید قنبر علی رضوی نے دافعہ وحی و رسالت جناب زینب کے عنوان پر بہت ہی عمدہ تقریر کی ان کے بعد بستی کی ایک معزز شخصیت پروفیسر مولانا فرمان حیدر نےدعائیہ کلمات ادا کئے۔

یہ سیمینار اذان کے مغرب کے قریب حجۃ الاسلام مولانا سید نذر محمد کے تشکرانہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

نماز مغربین کے بعد شب میں 8 بجے محفل مقاصدہ کا آغاز حجۃ الاسلام مولانا سید افتخار مہدی کی صدارت میں ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد محترم حیدر نانوتوی نے نعت سرور کائنات پڑھی نظامت کا فریضہ نجف مظفرنگری نے انجام دیا اولا خطیب جشن حجۃ الاسلام مولانا سید اطہر کاظمی (میرٹھ) نے علم جناب زینب پر نہایت عمدہ تقریر کی اسکے بعد مدعو مقامی و بیرونی شعراء نے اپنے اپنے مطروحہ کلام سنائے۔

اس محفل کے لئے اس سال دو مصرعے دیئے گئے تھے۔ 
وقار مقصد سرور بچا گئی زینب
مشورہ آپ سے لیتی ہے امامت زینب
جن شعراء نے کلام پیش کئے ان میں سے جناب حیدر کرتپوری ۔ مولانا ذکی کاظمی ۔ جناب کلیم بجنوری جناب فخری میرٹھی جناب حیدر نانوتوی ۔ مولانا وسیم رضوی ۔ مولانا فدا گنگیروی ۔ مولانا ضیا گنگیروی ۔ جناب ارم بنارسی ۔ ظفر نصیرآبادی ۔ تقی جولوی اور شمس بارہوی ان کے علاوہ بھی دیگر شعراء کرام نے بارگاہ جناب زینب سلام اللہ علیہا میں اپنے اپنے کلام پیش کئے۔

آخر میں حجۃ الاسلام مولانا سید عزادار حسین نے آئے ہوئے تمام علماء و شعراء نیز مومنین کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کے سال آئندہ تک کے التواء کا اعلان کیا۔ 
یہ محفل نہایت کامیابی کے ساتھ تقریبا نصف شب تک چلی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .